آندرے روبلوف نے اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

دوحہ ۔24فروری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ آندرے روبلوف نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔27 سالہ روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں برطانوی حریف کھلاڑی جیک ڈریپر کو شکست دے کر اپنے ٹینس کیریئر کا 17 واں اے ٹی پی سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ قطر کے …

دوحہ ۔24فروری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ آندرے روبلوف نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔27 سالہ روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں برطانوی حریف کھلاڑی جیک ڈریپر کو شکست دے کر اپنے ٹینس کیریئر کا 17 واں اے ٹی پی سنگل ٹائٹل جیت لیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ آندرے روبلوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برطانوی حریف کھلاڑی جیک ڈریپر کو 5-7، 7-5 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

یہ روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف کے ٹینس کیریئر کا 17 واں ٹائٹل تھا، جو انہوں نے اپنے نام کیا۔انہوں نے 2020 میں پہلے مرتبہ قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت تھا۔

 

مزید خبریں