پاکستان کا مستقبل باصلاحیت، تعلیم یافتہ و باہمت نوجوانوں سے وابستہ ہے،عالمی یومِ نوجوانان پر نوابزادہ جمال رئیسانی کا پیغام

کوئٹہ۔ 12 اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے عالمی یومِ نوجوانان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا سب سے قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی حقیقی ضمانت ہیں۔ آج کا دن نوجوانوں کی صلاحیتوں، عزم، جدوجہد اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔ …

کوئٹہ۔ 12 اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے عالمی یومِ نوجوانان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا سب سے قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی حقیقی ضمانت ہیں۔ آج کا دن نوجوانوں کی صلاحیتوں، عزم، جدوجہد اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔ عالمی یومِ نوجوانان ہر سال 12 اگست کو منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید ہنر، روزگار کے بہتر مواقع اور فیصلہ سازی کے عمل میں مؤثر نمائندگی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

نوجوانوں کی توانائی اور صلاحیتوں کو مثبت سمت دے کر ہی ایک مضبوط، ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل باصلاحیت، تعلیم یافتہ اور باہمت نوجوانوں سے وابستہ ہے، ہمیں نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی آواز کو اہمیت دینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان کے لیے تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں قومی معاملات میں فعال کردار دینے کی حامی رہی ہے۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہی نہیں بلکہ آج کی تعمیر و ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے عالمی یومِ نوجوانان کے موقع پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، ہنر، مثبت سوچ اور محنت کو اپنا شعار بنائیں اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

 

مزید خبریں