پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، حکومت نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار، کاروبار اور جدید ٹیکنالوجی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔
نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، جمال شاہ کاکڑ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 12 اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، حکومت نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار، کاروبار اور جدید ٹیکنالوجی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبے سے جوڑنے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ پاکستان کے نوجوان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اپنا مقام بنا سکیں۔ فری لانسنگ، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، ای کامرس اور دیگر جدید شعبوں میں مہارت حاصل کرنے والے نوجوان ملک کیلئے قیمتی انسانی سرمایہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔
جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، اس لیے ملکی ترقی، معاشی استحکام اور خوشحالی کے سفر میں نوجوانوں کو مرکزی کردار دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں استعمال کرکے نہ صرف بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ پاکستان کو جدید اور مسابقتی معیشت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نوجوانوں کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام، یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم، لیپ ٹاپ اسکیم، اسکل ڈویلپمنٹ اور ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرامز سمیت مختلف اقدامات کیے ہیں جن کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبے سے جوڑنے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ پاکستان کے نوجوان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اپنا مقام بنا سکیں۔
فری لانسنگ، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، ای کامرس اور دیگر جدید شعبوں میں مہارت حاصل کرنے والے نوجوان ملک کیلئے قیمتی انسانی سرمایہ ثابت ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی سطح پر موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے تعلیم، ٹیکنالوجی اور ہنر پر توجہ دینا ہوگی۔ بلوچستان کے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں معیاری تعلیم، جدید تربیت، انٹرنیٹ، روزگار اور کاروبار کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پروگرامز سے استفادہ کرنے کے راستے آسان بنانا ضروری ہے تاکہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا عالمی دن محض ایک دن منانے کا موقع نہیں بلکہ یہ اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، ہنر، صحت مند ماحول اور فیصلہ سازی میں مثر شمولیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔جمال شاہ کاکڑ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، ہنر، تحقیق، کاروبار اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر توجہ دیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، اگر انہیں درست سمت، مواقع اور ضروری وسائل فراہم کیے جائیں تو یہی نوجوان پاکستان کو ترقی یافتہ، خوشحال اور مضبوط ملک بنانے میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔







