اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےجمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلمپنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کاجمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےجمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلمپنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
13 اگست 2026ء کو اسلام آباد سرکل میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک پیر سوہاوہ فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک باسالی، اولڈ روات، AOWHS، سپارکو، CWO فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک انڈسٹریل، چمالہ، سٹی ہائوسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ، F 2 (چپ بورڈ)، لنگرپور، پکھوال، F 10 (کالا بیس) فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جمال وال، مینگن فیڈرز، جبکہ GSO سرکل میں صبح 08:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک 132KV GSS روات II پاور ٹرانسفارمر T 1، صبح 09:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک 132KV AWC HMC ٹیکسلا اور 132KV سنگجانی-
برہان جبکہ صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک 132KV کہوٹہ سٹی-پلندری، 132KV نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








