22.1 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجرمن پارلیمانی انتخابات، حکمران جماعت کو تاریخی شکست ، اے ایف ڈی...

جرمن پارلیمانی انتخابات، حکمران جماعت کو تاریخی شکست ، اے ایف ڈی دوسری طاقتور ترین جماعت بن گئی

- Advertisement -

برلن۔24فروری (اے پی پی):جرمنی کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف جرمنی (ایس پی ڈی) کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور چانسلر اولاف شولس نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے جبکہ انتہائی دائیں بازو کی مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی ملک کی دوسری طاقتور ترین جماعت بن کر اُبھری ہے ۔ڈی ڈبلیو کے مطابق ابتدائی اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اورکرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) پر مشتمل اتحاد 29 فیصد ووٹ لے کر سرفہرست ہے اور صرف تین برس سے کچھ عرصہ زائد اپوزیشن میں رہنے کے بعد دوبارہ حکومت سنبھالنے والا ہے۔

کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) کے قدامت پسند اور چانسلر شپ کے امیدوار فریڈرک میرس نے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ وہ ایسی حکومت بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، جو جلد از جلد کارروائی کرنے کے قابل ہو۔ دارالحکو مت برلن میں اپنے حامیوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج رات ہم جشن منائیں گے اور کل سے ہم کام کرنا شروع کر دیں گے۔ باہر کی دنیا ہمارا انتظار نہیں کر رہی۔ قدامت پسند فریڈرک میرس گزشتہ نصف صدی میں جرمنی میں چانسلرشپ کے لئے سب سے عمر رسیدہ امیدوار ہیں۔ مغربی جرمنی کے دیہی زاؤرلینڈ سے تعلق رکھنے والے کٹر کیتھولک اور کاروباری امور کے وکیل فریڈرک میرس کے پاس کبھی کوئی عوامی عہدہ نہیں رہا۔

- Advertisement -

ان کا نجی کمپنیوں میں ملازمت کا ایک طویل کیریئر ہے، جس میں اثاثہ جات کے انتظامات کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی کارپوریشن، بلیک راک میں ایک عہدے پر فرائض کی انجام دہی بھی شامل ہے۔انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی اور مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی دوسری طاقتور ترین جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے ۔ اور دوسری عالمی جنگ کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی کسی جماعت کو اتنے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ سی ڈی یو؍ سی ایس یو کے رہنما فریڈرش میرس متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی جماعت اے ایف ڈی کے ساتھ مل کر کام نہیں کرے گی۔

اسی طرح ملک کی دیگر جماعتیں بھی اے ایف ڈی کے ساتھ مل کر کام کرنے سے انکاری ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ جماعت اپوزیشن میں رہے گی۔جرمن چانسلر چانسلر اولاف شولس نے انتخابات میں شکست تسلیم کر لی ہے۔ نے اپنے حامیوں سے مختصر خطاب میں کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنے عہدے پر رہیں گے ۔ انتخابی نتائج کے بعد ان کی جماعت سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹس (ایس پی ڈی) کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ پارٹی کے لئے کئی دہائیوں بعد قومی انتخابات میں بدترین نتائج ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565314

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں