19.4 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر...

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 24 فروری (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیر کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازاحمد بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ،امن وامان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ دونوں رہنمائوں نے صوبے کی ترقی اور عوام کی بہبود کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، وسیع تر سیاسی مشاورت کے تحت بلوچستان کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565398

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں