17.7 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومقومی خبریںقائمقام صدر آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر سے ریپبلکن پارٹی ایگزیگٹو کمیٹی کی...

قائمقام صدر آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر سے ریپبلکن پارٹی ایگزیگٹو کمیٹی کی رکن بیسا شارا اور سی ای او برسا گروپ آف کمپنیز چوہدری عبداللہ برسا کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد/مظفراباد۔24فروری (اے پی پی):آزادجموں وکشمیر کے قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر سے ریپبلکن پارٹی ایگزیگٹو کمیٹی کی رکن بیسا شارا اور سی ای او برسا گروپ آف کمپنیز چوہدری عبداللہ برسا نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر اور آزادجموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء کا اہم مسئلہ ہے،امریکہ کو چاہیے کہ وہ اس اہم معاملے کو حل کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے ایک چھوٹے سے خطے میں دس لاکھ سے زائد فوج تعینات کر رکھی ہے جس نے کشمیریوں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ان کے سیاسی اور مذہبی حقوق معطل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور اس نے سینکڑوں حریت قائدین کو پابند سلاسل کر رکھا ہے۔انہوں نے ریپبلیکن پارٹی کی ایگزیگٹو ممبر پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں اور امریکی ایوان میں کشمیریوں کیلئے آواز بلند کریں۔بیسا شارا نے قائمقام صدر کا شکریہ ادا کیا اور اس بارے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

- Advertisement -

انہوں نے بیسا شارا کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔قائمقام صدر نے برسا گروپ کے سی ای او سے کہا کہ آزادکشمیر میں ہائیڈرل اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں اور حکومت اس سلسلے میں مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے۔سی ای او برسا گروپ نے قائمقام صدر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565529

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں