34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںگندم کی زیادہ پیداوار کیلئے سمبڑیال میں میگا سمارٹ کسان گیدرنگ كا...

گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے سمبڑیال میں میگا سمارٹ کسان گیدرنگ كا منگل کو انعقادہوگا

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 24 فروری (اے پی پی):گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے سمبڑیال میں میگا سمارٹ کسان گیدرنگ کا(کل )منگل کوبھوپالوالہ میں اتفاق میرج ہال میں انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر ایم پی اے سمبڑیال چوہدری ارشد جاوید وڑائچ، ڈائریکٹرزراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈویژن ،اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خاں ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پی پی) سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد،

- Advertisement -

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ ،زراعت آفیسر سمبڑیال محمد ذیشان گورائیہ، فیلڈ آفیسر سمبڑیال چوہدری لیاقت علی ، فیلڈ آفیسر چوہدری احسان اللہ ، فیلڈ آفیسر چوہدری قاسم علی، فیلڈ آفیسر محمد امجد فاروقی اور 150 کسان شرکت کریں گے۔

سمارٹ کسان گیدرنگ کے موقع پر حاضرین کو محکمہ زراعت کے جاری منصوبوں گندم کی پیداوار کے مقابلے، گرین ٹریکٹر سکیم، زیادہ گندم اگائو،محکمہ کی ملاوٹ کے خلاف مہم، سموگ کنٹرول، گرین پاکستان مہم ، آئی پی ایم کے ذریعے گندم کی فصل کی بیماریوں اور کیڑوں کے تدارک ،خشک سالی میں گندم کے انتظام، کھاد کے متوازن استعمال، اہم مراحل پر آبپاشی، پودوں کے تحفظ کے اقدامات خصوصا زرد اور بھوری زنگ کے کنٹرول کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565535

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں