16 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومضلعی خبریںڈی پی او سیالکوٹ کی جانب سے مختلف شہروں میں کوآڈ کاپٹرز...

ڈی پی او سیالکوٹ کی جانب سے مختلف شہروں میں کوآڈ کاپٹرز آپریشن کا آغاز

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 24 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے ناجائز تجاوزات اور پتنگ بازی کی نشان دہی کے لیے سیالکوٹ اور ڈسکہ میں کوآڈ کاپٹرزآپریشن کا آغاز کر دیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے گزشتہ روز سیالکوٹ اور ڈسکہ میں کوآڈ کاپٹرز آپریشن لانچ کر دیا ہے جس کا مقصد گلیوں و بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ اور پتنگ بازی کا تدارک یقینی بنانا ہے، کوآڈپٹرز آپریشن کی نشان دہی سے ناجائز تجاوازات کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاے گی،جن علاقوں میں پتنگ بازی زیادہ ہوتی ہے ان علاقوں کو ہاٹ سپاٹ ایریاز ڈکلئیر کر کے پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565689

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں