16 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومقومی خبریںمصر میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے ساوی ثقافتی مرکز قاہرہ میں...

مصر میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے ساوی ثقافتی مرکز قاہرہ میں 11 ویں ساکیہ نمائش کا انعقاد

- Advertisement -

قاہرہ۔24فروری (اے پی پی):مصر میں پاکستانی سفارتخانہ نے ثقافتی تنوع کو منانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ساوی ثقافتی مرکز قاہرہ میں 11 ویں ساکیہ نمائش کا انعقاد کیا۔ یہاں جاری بیان کے مطابق پاکستان ایمبیسی سکول کے طلباء نے فیشن شو میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور روایتی رقص اور کھیل میں حصہ لیا۔ اس موقع پر پاکستانی دستکاری کی مصنوعات اور روایتی ملبوسات کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا اور یہ سٹال شرکاء کی توجہ کا مرکز رہا۔

دریں اثناء مصر میں پاکستانی سفارتخانہ نے ایکس پر اس تقریب کی تصویری جھلکیاں بھی شیئر کیں جس میں کہا گیا ہے کہ مصر میں پاکستانی سفارتخانہ نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے قاہرہ میں ثقافتی خدمات کے لیے سالانہ ساکیہ نمائش میں شرکت کی ہے۔ نمائش کے دوران پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے، سیاحتی صلاحیتوں، روایتی کھانوں، فنون لطیفہ اور دستکاری کی نمائش کی گئی ہے ۔ بین الاقوامی سامعین کی ایک بڑی تعداد نے پاکستان کے متنوع رنگوں، کھانوں اور کلچر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565690

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں