14.9 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب،یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والا روایتی سعودی رقص عرضہ...

سعودی عرب،یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والا روایتی سعودی رقص عرضہ گینز ریکارڈ میں شامل

- Advertisement -

ریاض۔25فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں یوم تاسیس کے موقع پر دار الحکومت ریاض میں ہونے والے روایتی رقص ’’عرضہ‘‘ کو گینز ورلڈ ریکارڈمیں درج کر لیا گیا ۔العربیہ اردو کے مطابق اس رقص میں 633 افراد شریک ہوئے، یہ عرضہ سعودی یوم تاسیس کے سلسلے میں ریاض میں ہونے والی چار روزہ (20 تا 23 فروری )سرگرمیوں کے دوران منعقد کیا گیا۔

ان سرگرمیوں میں مختلف طبقوں کے افراد نے شرکت کی جن کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کا عرضہ (رقص) ایک مستحکم قومی روایت سمجھا جاتا ہے جو قومی شناخت پر فخر، عوامی ورثے کی اہمیت اور اسے عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا عکاس ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565826

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں