13.8 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے دورہ کے بعد باکو سے ازبکستان...

وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے دورہ کے بعد باکو سے ازبکستان کے دورہ پر تاشقند روانہ

- Advertisement -

باکو۔25فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے دورہ کے بعد باکو سے ازبکستان کے 2روزہ دورہ پر تاشقند روانہ ہو گئے۔ منگل کو آذربائیجا ن کے اول نائب وزیرِ اعظم یعقوب عبداللہ اوعلو ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ یالچین رفائیف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرخادوف، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور اعلیٰ سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرتجارت جام کمال خان، وزیرسرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے دورہ ازبکستان میں ہمراہ ہوں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566044

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں