13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںسبزی منڈی کے قریب دھاگے کے کارخانے کی چھت گر گئی،5 مزدور...

سبزی منڈی کے قریب دھاگے کے کارخانے کی چھت گر گئی،5 مزدور ملبے تلے دب گئے

- Advertisement -

ملتان۔ 25 فروری (اے پی پی):ملتان کے علاقے سبزی منڈی کے قریب دھاگے کے کارخانے کی چھت گرنے سے پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو سبزی منڈی کے قریب چھت گرنے کی کال موصول ہوئی ۔

جس کے مطابق چھت گرنے سے وہاں کام کرنے والے کچھ افراد نیچے دب گئے۔۔قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوائی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ کارخانے کی چھت اچانک گری تاہم اس کے گرنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

- Advertisement -

ریسکیو اہلکاروں نے فوری اپریشن کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 5 شدید زخمی مزدوروں کو نکال لیا ۔جنہیں طبی امداد دے کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566048

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں