- Advertisement -
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):آئی جی ریلویز پولیس محمد طاہر رائے نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ریلوے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے آئی جی ریلویز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ سی ای او ریلوے نے آئی جی ریلویز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی جی ریلوے تنصیبات اور مسافروں کی سکیورٹی کے لئے مزید بہتراقدام کریں گے۔
- Advertisement -
آئی جی ریلویز محمد طاہر رائے نے کہا کہ ریلوے پولیس میں تعیناتی میرے لئے اعزاز کی بات ہے، ریلویز پولیس کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کے مزید بہتر امیج کے لئے آ پ کے تعاون سے کام کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566059
- Advertisement -