- Advertisement -
سرگودھا ۔ 25 فروری (اے پی پی):سرگودھا ریجن میں کانسٹیبلان بھرتی کا عمل جاری ہے، اس سلسلہ میں پولیس لائنز سرگودھا میں ریویو بورڈ کا انعقاد کیا گیا۔ریویو بورڈ کے چیئرمین ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان جبکہ دیگر ممبران میں ایس پی آر آئی بی اظہریعقوب، ایس پی پٹرولنگ اختر حسین جوئیہ، اے ڈی آئی جی محمد طارق ملک شامل تھے۔
ریویو کے لیے سرگودھا ریجن کے313 اُمیدواران نے اپنی درخواستیں جمع کروائی تھیں جن کی قد ،چھاتی کی پیمائش دوبارہ کی گئی جس کے لئے الگ الگ بوتھ بنائے گئے تھے۔ ریویو بورڈ میں کامیاب ہونے والے اُمیدوار آئندہ مرحلے میں تحریری امتحان میں شامل ہونے کے اہل ہوں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566077
- Advertisement -