13.8 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںسالہ ایمان فاطمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم...

سالہ ایمان فاطمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 25 فروری (اے پی پی):گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ واہنڈو میں 5 سالہ ایمان فاطمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم پولیس مقابلہ میں مارا گیا ، پولیس کے مطابق ملزم حسن عرف جھارا نے دو روز قبل بچی کو جنسی درندگی کے بعد قتل کرکے اپنے گھر کے صحن میں دفن کر دیا تھا۔

تفتیشی آفیسر انسپکٹر رانا محفوظ ملزم کو تفتیس و جائے وقوعہ کی نشاندہی کیلئے سرکاری گاڑی میں لیجارہے تھے۔ کلوکلاں نالہ ڈیک کےقریب تین موٹر سائیکلوں پر سوار ملزم کے 5 ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے اسے ہتھکڑی سمیت فرار کرواکر لے گئے۔

- Advertisement -

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او واہنڈو اور انکی ٹیم کا ملزمان سےکڑی کوٹ چوک میں آمنا سامنا ہوگیا۔ مبینہ مقابلہ کے دوران سفاک ملزم حسن جھارا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس مقابلہ میں مارے گئے ملزم کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566079

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں