13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومقومی خبریںرانا ارادت شریف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی...

رانا ارادت شریف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس منگل کو کمیٹی کے چیئر مین رانا ارادت شریف خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سیکرٹری پارلیمانی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ عوامی شکایات کے فوری حل کے لئے وزیراعظم کے عوامی امور اور شکایات ونگ، پاکستان سٹیزن پورٹل کو وزرائے اعلیٰ کے شکایات کے نظام اور گلگت اور جموں و کشمیر (آزاد کشمیر) کے شکایات کے طریقہ کار کے ساتھ مربوط کرنا ضروری ہے، عوامی خدشات کے بروقت اور موثر ازالے کو یقینی بنانے کے لئے یہ انضمام بہت ضروری ہے۔

سیکرٹری وزارت انسانی حقوق نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی کہ زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ 2020 کا سیکشن 3 زینب الرٹ، رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی کے قیام کو لازمی قرار دیتا ہے تاکہ لاپتہ بچوں کے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لئے فوری اور موثر ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

زینب الرٹ ،رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی نے ایک ٹول فری ہیلپ لائن 1099 قائم کی ہے جہاں قانونی مشیر اور افسران مفت قانونی مدد فراہم کرتے ہیں اور گمشدہ بچوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لئے انتظامی اقدامات کو مربوط کرتے ہیں۔ سیکرٹری نے کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ اب تک لاپتہ بچوں کے 4,591 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 3,869 کیسز کامیابی سے نمٹائے گئے ہیں جبکہ 722 کیسز ابھی بھی موجود ہیں۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی کو صوبائی حکام کے ساتھ مل کر لاپتہ بچوں کے کیسز کو تیز کرنے کے لئے موثر حکمت عملی تیار کرنی چاہئے۔ ایجنسی کے ساتھ ڈیٹا کے بروقت اور باقاعدہ اشتراک کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان بھر میں پولیس کے محکموں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی راجہ قمر الاسلام، محمود بشیر ورک، نوید عامر، نکہت شکیل خان، صاحبزادہ صبغت اللہ، علی محمد اور حمید حسین نے شرکت کی۔ سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور، سیکرٹری وزارت انسانی حقوق، پی ایم ڈی یو کے سینئر افسران اور وزارتوں کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566164

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں