13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںکوئٹہ نواں کلی کے مین روڈ پر عنقریب کام کاآغاز ہوگا،صوبائی وزیر...

کوئٹہ نواں کلی کے مین روڈ پر عنقریب کام کاآغاز ہوگا،صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 25 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاہے کہ حلقہ پی بی 39میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے ، عام انتخابات میں عوام سے جن وعدوں کی بنیاد پر ووٹ لیا تھا ان وعدوں کو پورا کریں گے، عوام حکومتی منصوبوں کی کامیابی کیلئے تعاون کرے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو نواں کلی روڈ کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ تعمیرات کے آفیسران بھی موجود تھے ۔

بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ عام انتخابات میں حلقہ پی بی 39کے لوگوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے کامیاب کرایاتھا ، ایک سال کے دوران حلقے کے مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کی ہے ،عنقریب نواں کلی مین روڈ پر تعمیراتی کام کاآغاز کیاجائے گا ، اس روڈ کی تعمیر سے حلقے میں لوگوں کو انفراسٹرکچر کے حوالے سے درپیش مسائل میں کمی آئیگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کے ساتھ انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایاجارہاہے ،تعلیم ،صحت اور انفراسٹرکچر کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی ،سرہ غوڑگئی ،ہنہ اوڑک کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566173

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں