سرگودھا۔ 25 فروری (اے پی پی):سپیشل سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر طارق رحمانی نے سرگودھا میں زیرِ تعمیر گورنمنٹ نواز شریف انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے رحمت العامین بلاک اور ٹی بی اسپتال میں جاری ریویمپنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروقہ ،ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیرعاکف، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نئیرعباس خان بلوچ، اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طارق محمود ، ڈاکٹر کاشفہ بھلی ، ڈاکٹر آصف محمود اورسپرنٹنڈنٹ نرسنگ کنیز فاطمہ بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیرعاکف نے نئے تعمیر ہونے والے دل کے جدید اسپتال اور ریویمپنگ ہونے والے اسپتال اور بلاکز کے بارے میں سپیشل سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹرطارق رحمانی کو بریفنگ دی۔ سپیشل سیکرٹری صحت نے سرگودھا میں جاری ترقیاتی کاموں پراطمینان کا اظہار کیا اور جاری کاموں پر مقررہ تاریخ تک کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566206