13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںاے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر سید...

اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر سید ظہور حسین شمسی کی والدہ کو ملتان میں سپردِ خاک کر دیا گیا

- Advertisement -

ملتان۔ 25 فروری (اے پی پی):اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر سید ظہور حسین شمسی کی والدہ کو ملتان میں دربار سخی سلطان علی اکبر سورج میانی کے ملحقہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔تدفین سے قبل مرحومہ کی نماز جنازہ علامہ سید علی اصغر نقوی نے ادا کرائی۔جس میں ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی،سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی،ایم پی اے معین ریاض قریشی سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سید علی قاسم گیلانی نے سید ظہور حسین شمشی،سید ساجد حسین شمسی اور سید باقر حسین شمسی سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔مرحومہ کے ایصالِ ثواب کےلئے مجلسِ عزا و قل خوانی 27 فروری بروز جمعرات دربار سخی سلطان اکبر سورج میانی میں صبح سات بجے اور دعا 10 بجے کرائی جائے گی۔

- Advertisement -

دریں اثناء اے پی پی آفس ملتان میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا،جس میں سٹیشن منیجر قاضی افتخار احمد،ریجنل ہیڈ جنوبی پنجاب جہانگیر خان ترین،انچارج اردو سروس رضی الدین رضی،سینئر نائب صدر پنجاب یونین تصور حسین،انچارج فوٹو سروس سید تنویر حسین شاہ سمیت ملازمین اور تمام سٹاف نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کےلئے فاتحہ خوانی کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566213

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں