13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کاانعقاد

- Advertisement -

لاہور۔25فروری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے نفسیات، میڈیاسٹڈیز اور معاشرتی رویوں پردو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں پنجاب یونیورسٹی کے پرووائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، یونیورسٹی آف ٹورین اٹلی سے پروفیسر ڈاکٹر کلاڈیو لونگوبارڈی، ڈاکٹر جواکین وڈال، ڈاکٹر صوفیہ میسٹرو کوکو، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیاریسرچ ڈاکٹر نوشینہ سلیم، چیئرپرسن شعبہ جرنلزم پروفیسرڈاکٹر حنان احمد میاں،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ رفاہ انسٹیٹیوٹ آف کلینیکل اینڈ پروفیشنل سائیکالوجی ڈاکٹر عروج ارشد،ریجنل ڈائریکٹر رفاہ یونیورسٹی محمد عمر فاروق، ڈی جی پیمراآپریشنز لاہور اکرام برکت، فیکلٹی ممبران، محققین، طلباو طالبات سمیت برطانیہ، اٹلی، امریکہ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے ماہرین نے شرکت کی۔ دوروزہ کانفرنس میں نفسیات، میڈیا سٹڈیز اور معاشرتی رویوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

- Advertisement -

پروفیسر ڈاکٹر کلاڈیو لونگوبارڈی نے ڈیجیٹل خواندگی اور سوشل میڈیا کے اثرات پرایک جامع مقالہ پیش کیا۔ اکرام برکت اور ڈاکٹر جواکین وڈال نے میڈیا کے ذریعے پیدا ہونے والے غصے پر قابو پانے کے لیے سٹائیک فلسفے کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔دوروزہ کانفرنس کے مختلف سائنٹفک سیشنزمیں مجموعی طور پر120سے زائد تحقیقی مقالات پیش کیے گئے جس میں پروفیسرز، محققین اور سکالرز نے شرکت کی۔

کانفرنس میں راؤنڈ ٹیبل سیشنز کا انعقاد بھی ہوا جس میں سینئر صحافیوں و ماہرین تعلیم بشمول پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری، حبیب اکرم، وقار چوہدری، تنویر شہزاد، سلمان عابد، شیراز حسنات اور ڈاکٹر حسن ظفرنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر نوشینہ سلیم کا کہنا تھا کہ کانفرنس علمی و تحقیقی میدان میں ایک نمایاں پیش رفت رہی جس نے تعلیمی اداروں، محققین اور ماہرین کے درمیان علمی تبادلے کو فروغ دیا۔کانفرنس کے اختتام پر شرکا میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566220

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں