13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب کابینہ کی طرف سے ہندو میرج رجسٹریشن رولز 2024 کی منظوری...

پنجاب کابینہ کی طرف سے ہندو میرج رجسٹریشن رولز 2024 کی منظوری تاریخی فیصلہ ہے، قومی کمیشن برائے وقار نسواں

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو) نے پنجاب کابینہ کی طرف سے ہندو میرج رجسٹریشن رولز 2024 کی منظوری کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک محفوظ ، جامع پنجاب اور پاکستان بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے جہاں کمزور گروہ و اقلیتیں عزت کے ساتھ رہ سکیں اور تحفظ و خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

منگل کو جاری ایک بیان میں چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو ام لیلیٰ اظہر نے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب کابینہ کا یہ فیصلہ پاکستان میں ہندو برادری کو شادیوں اور طلاقوں کو رجسٹر کرنے کے قابل بناتا ہے اور جائیداد، وراثت اور قانونی طریقے سے ان کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی ایس ڈبلیو پاکستان میں خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے انتھک کام کر رہا ہے۔ہندو میرج رجسٹریشن رولز 2024 کی یہ منظوری این سی ایس ڈبلیو کی کوششوں اور حکومت پنجاب اور اس کے محکموں کے ساتھ اس کی شراکت داری کا ثبوت ہے۔

- Advertisement -

اس کامیابی سے پاکستان میں ہندو خواتین اور ان کے خاندانوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ان کی آواز سنی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566227

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں