13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر...

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد خوراکی مراکز کو جرمانے عائد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 25 فروری (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ناقص خوراک ولائسنس نہ رکھنے والے متعدد خوراکی مراکز کے مالکان پر جرمانے عائد کردئیے ۔ منگل کو فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سیٹلائٹ ٹائون ،گیلانی روڈ اور کوئٹہ روڈ پر واقع ملک شاپ سے دودھ کے نمونے لیکر ان کا ٹیسٹ لیا اور وافر مقدار میں پانی شامل ہونے پر دود ھ فروش پر جرمانہ عائد کیاگیا
۔اسمنگلی روڈ،خیزئی چوک میں فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر متعدد مراکز کو جرمانے کئے گئے۔ سرکلر روڈ اور میشن روڈ پر ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر متعدد مراکز کو جرمانے اور اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی گل باران چوک میں متعدد مراکز کو فوڈ بزنس لائسنس کی عدم موجودگی، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، مضر صحت کھلے خوردنی تیل و پابندی شدہ چائنیز نمک کے استعمال، کھلے کوڑے دان، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر جرمانےجبکہ 3 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ ہزارہ ٹائون کے مختلف مضافات میں موجود ریسٹورنٹ اور ہول سیل ٹریڈرز مراکز کے خلاف ایکشن لیاگیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566255

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں