13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںانکوائری کمیٹی نے میٹرک امتحانات میں معطل شدہ عملے کی وضاحت کو...

انکوائری کمیٹی نے میٹرک امتحانات میں معطل شدہ عملے کی وضاحت کو غیر تسلی بخش قراردیدیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 25 فروری (اے پی پی):انکوائری کمیٹی نے میٹرک امتحانات میں معطل شدہ عملے کی وضاحت کو غیر تسلی بخش قراردیدیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت کلی ناصران ہائی اسکول امتحانی ہال کے معطل شدہ عملے کی انکوائری کمیٹی کااجلاس ہوا ۔

اجلاس میں اے سی کچلاک ،اے سی صدر موجود تھے ۔انکوائری کمیٹی نے امتحانی مراکز کے معطل شدہ عملے سے غفلت سے متعلق وضاحت طلب کی ،عملے نے اپنی وضاحت پیش کی تاہم انکوائری کمیٹی نے امتحانی عملے کی وضاحت کو خیر تسلی بخش قراردیدیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمد انور کاکڑنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ مختلف امتحانی سینٹرز کی انکوائری کررہی ہیں جہاں بھی عملہ ملوث پایا گیا اسکے خلاف محکمانہ کاروائی کرینگے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566257

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں