13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ڈیجیٹل اثاثوں پر اعلی...

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ڈیجیٹل اثاثوں پر اعلی سطحی اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے منگل کو ڈیجیٹل اثاثوں پر ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثوں کے مشیروں سمیت غیر ملکی وفود نے شرکت کی۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شیزہ فاطمہ خواجہ، گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام بھی موجود تھے۔

شرکا نے کریپٹو کرنسی کے عالمی ارتقاء، اس کے بڑھتے ہوئے استعمال اور امریکی حکومت کی پالیسیوں کے مطابق بین الاقوامی سطح پر نافذ کیے جانے والے ضابطہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کا مقصد مالیاتی سلامتی، خطرات کو کم کرنے اور ڈیجیٹل اثاثوں کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لینا تھا۔

- Advertisement -

سینیٹر محمد اورنگزیب نے منظم ڈیجیٹل اثاثہ فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا جس سے پاکستان کو بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے اور مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا کہ وہ ڈیجیٹل اثاثوں کی تلاش اور بلاک چین ٹیکنالوجی کو مالیاتی شعبے کو جدید بنانے کی اپنی وسیع تر حکمت عملی کے حصے کے طور پر شامل کرے۔

اجلاس میں کلیدی انفراسٹرکچر اور سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کے اثاثوں کے ٹوکنائزیشن کو بھی شامل کیا گیا ۔ یہ بات نوٹ کی گئی کہ مختلف سٹیک ہولڈرز بشمول غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں نے پہلے ہی مصنوعات کے تیار ڈیجیٹل اثاثہ حل تیار کر لیے ہیں جنہیں ایک ضابطہ کار سینڈ باکس کے اندر تلاش کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں فی الحال ڈیجیٹل اثاثہ مارکیٹ میں 20 ملین سے زائد فعال صارفین ہیں جنہیں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیر خزانہ نے اس صنعت کو منظم کرنے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا جس کے لیے مناسب فریم ورکس، قوانین اور مراعات کو اپنایا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور ڈیجیٹل کاروبار کی ترقی کو آسان بنایا جا سکے۔

وزیر خزانہ نے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ ایک جامع فریم ورک تیار کریں جو سلامتی، شفافیت، ضابطہ کار کی تعمیل اور معاشی استحکام کو یقینی بنائے جبکہ مالی جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بچائو کو یقینی بنایا جائے،ڈیجیٹل اثاثوں میں جدت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے جبکہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق سخت ضابطہ کار نگرانی کو برقرار رکھے۔

اس اقدام کو بڑھانے کے لیے حکومت ایک قومی کریپٹو کونسل قائم کرنے پر غور کرے گی جو ایک مخصوص مشاورتی ادارہ ہوگا جس میں کلیدی حکومتی نمائندے اور صنعت کے ماہرین شامل ہوں گے۔ یہ کریپٹو کونسل پالیسی کی ترقی، ضابطہ کار کے چیلنجوں کو حل کرنے اور یہ یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار ہوگی کہ پاکستان کا ڈیجیٹل اثاثہ نظام محفوظ، تعمیل پذیر اور پائیدار طریقے سے ترقی کرے۔ کونسل دوست ممالک کے ساتھ بھی تعاون کرے گی تاکہ بین الاقوامی ڈیجیٹل معاشی حل کے لیے معیاری فریم ورکس تیار کیے جا سکیں۔

اجلاس میں ایک محتاط مگر مستقبل کی جانب دیکھنے والے نقطہ نظر کو اپنانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ڈیجیٹل اثاثوں میں مستقبل کی ترقی قومی مفادات، فیٹف کی ہدایات اور عالمی مالیاتی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566269

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں