لاڑکانہ ۔25فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شکارپور کا دورہ ، صوبائی وزراء کے ہمراہ جاگن گائوں جا کر صوبائی مشیر برائے جنگلات و جنگلی حیات میر بابل خان بھیو سے ان کے چچا میر سکندر علی خان بھیو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی وزراء علی حسن زرداری، مکیش کمار چاولہ، سید ناصر حسین شاہ اور ضیاء الحسن لنجار تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شکارپور میں امن و امان کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہو چکی ہے، کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کو موثر انداز میں مانیٹر کیا جا رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں اور حکومت پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو جدید بنانے پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ علاقے میں جرائم کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ شکارپور میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہو چکی ہے، کچے میں جاری آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اچھا کام کر رہے ہیں اور ہم پولیس اور دیگر فورسز کو مزید جدید بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے میں امن و امان کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566271