فیصل آباد۔ 26 فروری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ تیاری، فیصل آباد میں پریکٹس میچ کا انعقاد،ٹیم فاطمہ ثنا نے ٹیم سدرہ امین کے خلاف 3 وکٹ سے میچ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ تیاری کے حوالے سے پاکستان کی ویمنز کھلاڑیوں کا اقبال سٹیڈیم ہائی پرفارمینس سینٹر فیصل آباد میں تربیتی کیمپ جاری ہے۔
ٹیم فاطمہ ثناء اور ٹیم سدرہ امین کے درمیان آج اقبال سٹیڈیم میں پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ٹیم فاطمہ ثنا نے ٹیم سدرہ امین کے خلاف 3 وکٹ سے میچ جیت لیا۔ٹیم فاطمہ ثناء نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کی۔ٹیم سدرہ امین نے 45.3 اوورز میں آل آؤٹ پر 165 رنز بنائے۔ امیمہ سہیل نے 86 بالز پر 54 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔
ایمان فاطمہ نے 31 بالز پر 23 رنز بنائے۔ٹیم فاطمہ ثناء کی باؤلر سعدیہ اقبال نے 23 رنز اور نشرہ سندھو نے 24 رنز دے کر 2۔2 وکٹیں حاصل کیں۔ٹیم فاطمہ ثناء نے42.3 اوررز میں 7 آؤٹ پر 166 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔گل رخ نے 41 بالز پر 33 رنز بنائے جبکہ سدرہ نواز نے 38 بالز پر 31 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔رامین شمیم نے 49 بالز پر 25 رنز بنائے۔
ٹیم سدرہ امین کی باؤلر غلام فاطمہ نے 28 رنز دے کر 2۔وحیدہ نے 36 رنز پر 2 اور تانیہ سعید نے 41 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566830