سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا ”اے پی پی“ کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا‘دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا ‘پاکستان ہمیشہ خطے کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حق میں رہا لیکن بھارت نے پاکستان پر دباﺅ ڈالنے …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا‘دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا ‘پاکستان ہمیشہ خطے کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حق میں رہا لیکن بھارت نے پاکستان پر دباﺅ ڈالنے کےلئے اسحلے کی ڈور میں حصہ لیا ‘بھارت نے 1965ءاور 1971ءسمیت جب بھی جارحیت کی تو پاکستان نے اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے‘دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف غلط نیت سے آگے بڑھنے کی غلطی نہیں کرے گی‘ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے‘ ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے دشمن صرف دھمکیوں کی حد تک ہی ہے۔ وہ قومی خبر رساں ادارے ”اے پی پی“ کو یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی لحاظ سے خطے میں ہتھیاروں کی ڈور میں شامل نہیں ہونا چاہتا تھا لیکن ہمیسایہ ملک نے شروع دن سے پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے آزادی اور خودمختاری کو قائم رکھنے کےلئے اپنی دفاعی ضروریات پوری کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 1965ءاور 1971ءسمیت مختلف موقعوں پر بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا تو پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے اس کا منہ توڑ جواب دیا۔

Leave a Reply