13.8 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںٹامس میخاچ میکسیکو اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ٹامس میخاچ میکسیکو اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

- Advertisement -

میکسیکو سٹی۔28فروری (اے پی پی):جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار ٹامس میخاچ اے ٹی پی میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔24 سالہ جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹارٹامس میخاچ نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ٹینس کھلاڑی لرنرٹیئن کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

اے ٹی پی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے میکسیکو کے شہر اکاپولکو میں جاری ہیں۔جمعہ کو مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 24 سالہ جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹارٹامس میخاچ نے 19 سالہ امریکی حریف ٹینس کھلاڑی لرنرٹیئن کے خلاف انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567317

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں