12.1 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپمز انتظامیہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائے، غفلت...

پمز انتظامیہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائے، غفلت اور نااہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، ندیم محبوب

- Advertisement -

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری صحت ندیم محبوب نے پمز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ، غفلت اور نااہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے یہ ہدایت جمعہ کو پمز ہسپتال کی او پی ڈی کے دورہ کے موقع پر کی۔ دورے کا مقصد صحت کی سہولیات اور انتظامی امور کاجائزہ لینا تھا۔ انہوں نے او پی ڈی میں ڈاکٹرز کی حاضری کو بھی چیک کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، غفلت اور نااہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ غیر حاضری کے معاملات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہیں ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال پر مریضوں کو بوجھ بہت زیادہ ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر بوجھ کو کم کرنے کیلئے وزارت صحت مکمل سپورٹ فراہم کر رہی ہے ۔

سیکرٹری ہیلتھ نے مریضوں کی سہولت کیلئے بنائے جانے والے مددگار بوتھ کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے پمز ہسپتال کی چھت پر جا کر مرمت کے کام کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرمتی کام واش رومز کی تزین و آرائش کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ سیکرٹری صحت نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کا بھی جائز لیا ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567362

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں