11.6 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںعمر ایوب خان کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کی...

عمر ایوب خان کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا حامد الحق سمیت دیگر شہدا ء اور زخمیوں کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے۔

جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا حامد الحق کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، مولانا حامد الحق ایک جید عالم دین تھے، اسلام کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، دلخراش واقعہ امن کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عبادت گاہ میں معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانا بنانا غیر انسانی فعل ہے،اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے ،کم ہے، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد ملک میں خوف و ہراس پھیلانا ہے، ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567421

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں