11.6 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومضلعی خبریںپیر سید صبغت اللہ شاہ شہید گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سانگھڑ کے...

پیر سید صبغت اللہ شاہ شہید گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سانگھڑ کے طلباء کا گورنر ہائوس کا مطالعاتی دورہ

- Advertisement -

کراچی۔ 28 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر پیر سید صبغت اللہ شاہ شہید گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سانگھڑ کے طلباء نے گورنر ہائوس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس دورے میں کالج کے پرنسپل پروفیسر نواز علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق طلباء نے گورنر ہائوس کی تاریخی عمارت اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ خصوصی طور پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے تاریخی کمرے کا دورہ کیا، جہاں انہیں بانی پاکستان کی زیرِ استعمال اشیاء اور ان کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر طلباء نے ”امید کی گھنٹی“ بجا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جبکہ انہیں اس منفرد اقدام کے اغراض و مقاصد بھی تفصیل سے بتائے گئے۔بعد ازاں طلباء نے گورنر ہائوس میں قائم آئی ٹی مارکی کا دورہ کیا اور وہاں طالب علموں کے لیے فراہم کی گئی جدید سہولیات کو سراہا۔ طلباء نے کہا کہ گورنر ہائوس کی تاریخ ساز عمارت میں آکر انہیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر نواز علی نے گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر انیشی ایٹوز عوام کے لیے ایک بہترین اور مثبت قدم ہیں،جن سے نوجوانوں کو بے پناہ مواقع مل رہے ہیں۔یہ مطالعاتی دورہ طلباء کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوا، جس میں انہیں تاریخ، جدید تعلیمی سہولیات اور گورنر ہائوس کی اہمیت سے آگاہی حاصل ہوئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567431

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں