9.9 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومقومی خبریںیوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر رمضان ریلیف پیکج کا اجراء ، چاند رات...

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر رمضان ریلیف پیکج کا اجراء ، چاند رات تک جاری رہےگا

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے عوام کو مہنگائی سے بچانے رمضان ریلیف پیکج کا اجراء کر دیا ہے جو چاند رات تک جاری رہےگا۔ یوٹیلیٹی سٹور کےترجمان نے اپنے بیان میں بتایاکہ ہمیشہ کی طرح رواں سال بھی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن رمضان ریلیف پیکج دے رہی ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام غذائی اجناس کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی ہیں ۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے رمضان ریلیف پیکج 2025 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جو چاند رات تک جاری رہے گا۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عوام کی سہولت کے لیے رمضان المبارک کے دوران 800 سے زائد برانڈڈ اشیاء پر15 فیصدتک رعا یت دی گئی۔ خالص بیسن، کجھور، گھی، دالیں ، چینی ، چاول ، چائے، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات بھی رعا یتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568106

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں