9.9 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومقومی خبریںگلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری

گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 03 مارچ (اے پی پی):گلیات میں برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث اب تک ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے)احسن حمید نے اے پی پی کو بتایا کہ جی ڈی اے کا عملہ سڑکوں کی صفائی اور عوام کی مدد کے لئے گلیات میں موجود ہے ۔

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق گلیات میں موسم سرما کی برفباری کا تیسرا سپل جاری ہے اور اب تک 8 انچ سے ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے،گلیات میں ریسکیو 1122 کے جوان ہائی الرٹ ہیں۔سیاحوں سے گزارش ہےکہ گلیات میں سفر کے دوران گاڑی کی فٹنس چیک کروائیں،گاڑی میں فیول کی مناسب مقدار یقینی بنائیں اور گاڑی کے لئے لوہے کے چینز کا استعمال کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568128

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں