14.4 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومقومی خبریںعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2025ء میں داخلے کے لئے...

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2025ء میں داخلے کے لئے 5 مارچ آخری تاریخ

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2025ء میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لئے (آج )بدھ 5 مارچ آخری موقع ہے۔

میٹرک، ایف اے، آئی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، بی ایس پروگرامز، بی بی اے، بی ایڈو پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے جاری ہیں اور مزید توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔طلبہ کی سہولت کے لئے تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

- Advertisement -

طلبہ میٹرک، ایف اے، ایسوسی ایٹ ڈگری اور بی ایڈ پروگراموں کے داخلہ فارم ملک بھر میں قائم یونیورسٹی کے ریجنل کیمپسز/رابطہ دفاتر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا حق ہے اور ان کی خواہش ہے کہ کوئی بھی شخص اس موقع سے محروم نہ رہے۔ لہٰذا تعلیم کے خواہشمند نوجوان آج ہی اپنا اندراج مکمل کریں اور روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568627

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں