10.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر مری نے ضلع بھر کی اوپن مارکیٹس میں اشیاء خوردونوش...

ڈپٹی کمشنر مری نے ضلع بھر کی اوپن مارکیٹس میں اشیاء خوردونوش کی فکس قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔4مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلع بھر کی اوپن مارکیٹس میں اشیاء خوردونوش کی فکس قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ریٹیل میں سفید چنا درمیانہ 302 روپے فی کلو، کالا چنا 282 روپے،

بیسن 302 روپے، دال چنا موٹی 297 روپے، دال چنا باریک 277 روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 382 روپے، دال مسور موٹی 262 روپے، دال مسور باریک 262 روپے، دال ماش باریک437 روپے، دال ماش موٹی 437 روپے اور چاول باسمتی سپر 262 روپے فی کلو فروخت ہو گا۔ کھلا دودھ 175 سے 195روپے فی کلو، دہی 210 روپے، چھوٹا گوشت 1650 روپے، بڑا گوشت 850 روپے فی کلو کے حساب سے فکس نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

تندوری روٹی 14 روپے، سرخ مرچ اور ویجیٹیبل آئل پرنٹڈ قیمتوں کے مطابق جبکہ آٹا صوبائی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق فروخت کیا جائے گا۔ سبزیاں، فروٹ انڈے اور پولٹری مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ قیمتوں پر روزانہ کی بنیاد پر فروخت کیے جائیں گے۔ نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ضلع مری کی حدود میں ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568711

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں