21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںجنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد چین کے دورے کے بعدوطن...

جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد چین کے دورے کے بعدوطن واپس پہنچ گیا

- Advertisement -

لاہور۔5مارچ (اے پی پی):جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد چین کے 10 روزہ کامیاب دورے کے بعد بدھ کو وطن واپس پہنچ گیا۔ وفد کے سربراہ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے بتایا کہ ممتاز برآمد کنندگان پر مشتمل وفد نے چین کے 10 مختلف شہروں کا دورہ کیا اور بزنس ٹو بزنس میٹنگز میں شرکت کے علاوہ فوڈ مارکیٹس اور پراسیسنگ یونٹس کے دورے کیے۔

چینی ہم منصبوں نے پاکستانی فوڈ پراڈکٹس خصوصا ضیا اسنیکس کے معیار اور مسابقتی قیمتوں کو پسند کیا اور ان میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ وفد نے برآمدات کے حجم کو بڑھانے اور سپلائی چین کو ہموار کرنے کے لیے چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد ممکنہ چینی خریداروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کی غذائی مصنوعات، اسنیکس اور پراسیسڈ فوڈز کی متنوع رینج سے متعارف کرانا تھا۔

- Advertisement -

شاہد عمران نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس دورے سے چین کو پاکستان کی خوراک کی برآمدات کو فروغ ملے گا اور زراعت و فوڈ پراسیسنگ میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوڈ پراڈکٹس کی برآمدات کو بڑھانے کیلیے بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے اور مارکیٹ رسائی کو بڑھانے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568869

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں