23.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، ایک شخص جاں بحق

فیصل آباد میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، ایک شخص جاں بحق

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 05 مارچ (اے پی پی):دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ پرانا ینگ والا ایگریکلچر یونیورسٹی کے قریب 2 گروپوں میں مسلح تصادم ہوذ۔ لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ سے مضروب ہونیوالا فلک شیر نامی شخص موقع پر دم جبکہ دوسرے گروپ کا ملک زاہد نامی شخص پاوں پر گولی لگنے کے باعث زخمی ہو گیا۔

اطلاع ۔لنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569222

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں