بنگلادیشی وکٹ کیپربلے باز مشفق الرحیم ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

ڈھاکہ۔6مارچ (اے پی پی):بنگلادیش کے مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 274 ون ڈے میچ کھیلنے والے سینئر بلے باز مشفق الرحیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ الحمدللہ ہر چیز کے لئے، اگرچہ ہماری کامیابیاں عالمی سطح پر محدود رہی ہوں …

ڈھاکہ۔6مارچ (اے پی پی):بنگلادیش کے مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 274 ون ڈے میچ کھیلنے والے سینئر بلے باز مشفق الرحیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

الحمدللہ ہر چیز کے لئے، اگرچہ ہماری کامیابیاں عالمی سطح پر محدود رہی ہوں گی، لیکن ایک بات یقینی ہے کہ جب بھی میں نے اپنے ملک کے لئے میدان میں قدم رکھا، میں نے لگن اور ایمانداری کے ساتھ 100 فیصد سے زیادہ دیا۔37 سالہ مشفق الرحیم کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے لئے میں گزشتہ 19 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم بنگلادیشی ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔

مشفق الرحیم نے 274 ون ڈے میچز میں 9 سنچریوں اور 49 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 795 رنز بنائے جو کہ بنگلادیش کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ رنز ہیں، ون ڈے کرکٹ میں بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر تمیم اقبال ہیں جنہوں نے 8 ہزار 357 رنز بنائے ہیں۔وکٹوں کے پیچھے مشفق الرحیم نے بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 299 شکار کیے جن میں 243 کیچ اور 56 سٹمپ شامل ہیں۔

مشفق الرحیم ٹی ٹونٹی کرکٹ سے 2 سال قبل ہی ریٹائر ہوچکے ہیں جب کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے، انہیں 100 ٹیسٹ کھیلنے والا پہلا بنگلادیشی کرکٹر بننے کے لئے مزید 6 ٹیسٹ کھیلنا ہیں۔مشفق الرحیم کو 94 ٹیسٹ،274 ون ڈے اور 102 ٹی ٹونٹی میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔