15.5 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومقومی خبریںعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں 25 مارچ تک...

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے طلبہ کی سہولت اور ان کے تعلیمی تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے میٹرک، ایف اے، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ، بی ایس، بی بی اے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلوں کی آخری تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 25 مارچ تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

اس سے قبل داخلوں کی آخری تاریخ 10 فروری تھی جسے بڑھا کر 5 مارچ کر دیا گیا تھا تاہم رمضان المبارک کی مصروفیات اور دیگر وجوہات کی بنا پر متعدد طلبہ بروقت داخلہ نہ لے سکے۔ طلبہ کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے وائس چانسلر نے ایک بار پھر داخلے کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا تاکہ کوئی بھی فرد تعلیمی مواقع سے محروم نہ رہے۔

- Advertisement -

پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا مشن ہے کہ تعلیمی دروازے ہر طالب علم کے لئے کھلے رکھے جائیں۔ اسی جذبے کے تحت یونیورسٹی طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی داخلہ درخواستیں جمع کرا کر اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569457

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں