12.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومضلعی خبریںوزیراعظم آزاد کشمیر کی زیرصدارت اجلاس، نیلم جاگراں ہائیڈل پراجیکٹ میں ٹیکنیکل...

وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیرصدارت اجلاس، نیلم جاگراں ہائیڈل پراجیکٹ میں ٹیکنیکل مسائل اور دیگر مسائل زیرغور

- Advertisement -

مظفر آباد ۔6مارچ (اے پی پی):آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آزاد جموں و کشمیر کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رشید، چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان، سیکرٹری برقیات ارشاد احمد قریشی، سیکرٹری مالیات اور سیکرٹری لاء نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اجلاس میں نیلم جاگراں ہائیڈل پراجیکٹ میں ٹیکنیکل مسائل کے خاتمہ، ٹرانسمیشن لائنز کو بہتر بنانے، ٹیکنیکل پوسٹوں پر تقرریوں سمیت دیگر امور کو زیر غور لایا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ میرٹ کو فوقیت دینی ہے، پروفیشنل ازم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانے ہیں، مسائل کے حل کے لیے وسائل کا درست استعمال کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل پوسٹوں پر میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنیکل سکلز کے حامل پروفیشنلز کو لگایا جائے تا کہ اداروں کی افرادی استعداد کار میں مؤثر اضافہ ہوسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569651

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں