سیالکوٹ۔6مارچ (اے پی پی):روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و صدر محمد اشفاق نذر اور محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں جو سماجی کارکن کم وسائل رکھنے والے گھرانوں کی مدد اور خدمت کررہے ہیں وہ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ویلفئیر سوسائٹی کمانوالہ کی جانب سے 160 گھرانوں میں آٹا تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔
حاجی محمد اکبر،محمد سرور اور عاشق حسین بھی ہمراہ تھے۔محمد اشفاق نذر نے کہا کہ ماہ صیام رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے ماہ رمضان ہمیں صبر کرنے اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا درس دیتا ہے ہمیں چاہیے کہ ماہ رمضان میں اپنے اردگرد بسنے والے روزہ داروں کا خیال رکھیں تاکہ انہیں ماہ رمضان میں کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569660