راولپنڈی۔7مارچ (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پی ٹی وی کی اسٹیٹ بینک کے خلاف پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے اور اسے ٹائٹل جیتنے کے لیے 84 رنز درکار ہیں۔ پی ٹی وی نے 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 69 رنز بنا لیے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پنک بال سے کھیلے جانے والے اس نائٹ فائنل کے تیسرے …
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پی ٹی وی کی سٹیٹ بینک کے خلاف پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے اور اسے ٹائٹل جیتنے کے لیے 84 رنز درکار ہیں

مزید خبریں
راولپنڈی۔7مارچ (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پی ٹی وی کی اسٹیٹ بینک کے خلاف پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے اور اسے ٹائٹل جیتنے کے لیے 84 رنز درکار ہیں۔ پی ٹی وی نے 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 69 رنز بنا لیے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پنک بال سے کھیلے جانے والے اس نائٹ فائنل کے تیسرے روز سٹیٹ بینک نے اپنی دوسری اننگز 37 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 264 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ رمیز عزیز 47، سعود شکیل 45، عمران بٹ 42، محمد اسماعیل 27، غازی غوری 24، عرفان نیازی 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فواد عالم 12، کپتان عمر امین 9 اور محمد فیضان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پی ٹی وی کے کپتان عماد بٹ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد ابتسام اور علی عثمان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پی ٹی وی کو پہلی اننگز میں 112 رنز کی بدولت جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف ملا۔ کھیل کے اختتام پر پی ٹی وی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 69 رنز بنا لیے۔ امام الحق 21 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ شامل حسین 44 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔








