22.7 C
Islamabad
اتوار, مارچ 9, 2025
ہومقومی خبریںڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال ہر فرد کو جدید اور معیاری طبی...

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال ہر فرد کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی دے رہا ہے، عمران علی غوری

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ کمیونیکیشنز کے سربراہ عمران علی غوری نے کہا ہے کہ صحت اور طبی علوم کے شعبہ میں جدید ترین سہولیات فراہم کرنے والے ملک کے مایہ ناز اداروں کی صف میں شامل ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال جدید مشینری ، آلات ، ماہر میڈیکل ، پیرامیڈیکل اور نرسنگ اسٹاف کے ساتھ مریضوں کو کینسر سمیت دیگر بیماریوں کے روک تھام، علاج معالجہ اور جراحی کی سہولیات فراہم کر رہا ہے-

ان خیالات کا اظہار ہسپتال کے شعبہ کمیونیکیشنز کے سربراہ عمران علی غوری نے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ اکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ کمیونیکیشنز کے سربراہ عمران علی غوری نے کہا ہے کہ ہسپتال پانچ سو بستروں پر مشتمل ایک آئی ایس او سرٹیفائیڈ جدید ترین طبی مرکز ہے۔اس ہسپتال کا بنیادی مقصد ہر طبقے کے افراد کو بہترین اور جدید طبی سہولیات مناسب قیمت پر فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے منسلک ہے اور نہ صرف جدید علاج مہیا کرتا ہے بلکہ نئے ڈاکٹرز، سرجنز اور طبی ماہرین کی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہاں مریضوں کو ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں، سرجنز، نرسوں اور طبی عملے کی نگرانی میں بہترین علاج فراہم کیا جاتا ہے۔ ہسپتال میں جدید طبی آلات، کشادہ عمارت اور مریضوں کی سہولت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ایمرجنسی اور حادثاتی طبی امداد24گھنٹے دستیاب ہے۔بہترین اور جدید لیبارٹری اور ریڈیالوجی کی سہولت ان ڈور اور آؤٹ ڈور مریضوں کے لیے معیاری طبی سہولیات ،دل کے مریضوں کے لیے جدید کیتھ لیب ،جدید آپریشن تھیٹرز اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ،گردے کے مریضوں کے لیے بڑا ڈائیلاسز سینٹر جبکہ عام اور پیچیدہ بیماریوں کے لیے خصوصی کلینکس اور دانتوں کے ماہر معالجین کی زیر نگرانی اعلی دندان سازی کی سہولیات ،ایگزیکٹو کلینکس ،بلڈ بینک ،فارمیسیز خصوصی علاج کے شعبے ،کینسر کا جدید علاج ،بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ ، دماغی امراض اور نیورو سرجری،ہڈیوں، جوڑوں اور آرتھوپیڈک سرجری ،کان، ناک، گلے کے امراض کا علاج اور جنرل اور کینسر سرجری کی سہولیات میسر ہیں ۔

انہوں نے بتایا زنانہ امراض، زچگی اور ماں بچے کی دیکھ بھال ،بچوں کی بیماریوں اور سرجری کے ماہر ڈاکٹرز،کم وزن اور شدید بیمار نوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی نگہداشت یونٹ ،فزیوتھراپی اور بحالی مراکز کے ساتھ ساتھ شعبہ امراض چشم کی سہولیات میسر ہیں۔بریسٹ کینسر کلینک ،ریکٹل بلیڈ کلینک کی سہولیات عوام کو فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال بین الاقوامی معیار کی آئی ایس او سے تصدیق شدہ لیبارٹری اور جدید ریڈیالوجی سینٹر رکھتا ہے، جہاں جدید طبی ٹیسٹس اور تشخیص کی سہولت موجود ہے۔

سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، الٹراساؤنڈ، اور ڈیجیٹل ایکسرے ،خودکار ٹیسٹنگ سے لیس جدید لیبارٹریز ،مکمل بلڈ بینک اور خون کی منتقلی کی خدمات اورطبی تعلیم اور تحقیق میں نمایاں کردار ادا کیا جا رہا ہے۔عمران علی غوری نےمزید کہا کہ یہ ہسپتال نہ صرف مریضوں کا علاج کرتا ہے بلکہ نئے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی ماہرین کی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہاں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، نرسنگ اور دیگر شعبوں کے طلبہ کو جدید عملی تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال صرف بیماریوں کے علاج تک محدود نہیں بلکہ لوگوں میں صحت مند طرزِ زندگی کا شعور اجاگر کرنے میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال پاکستان کے قومی صحت سہولت پروگرام کے تحت مستحق مریضوں کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہاہے۔ ہسپتال میں اب تک لاکھوں مریض اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں اور جدید علاج، آپریشنز، سرجریز، لیبارٹری ٹیسٹ، ڈائیلاسز، اور دیگر اہم طبی خدمات حاصل کر چکے ہیں۔ ہسپتال کا مقصد ہر شہری کو بہتر علاج تک رسائی دینا اور بیماریوں کے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے تاکہ کوئی بھی شخص صرف وسائل کی کمی کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہا اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال طبی تحقیق، جدید علاج اور معیاری طبی تعلیم کے ذریعے پاکستان میں صحت کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہاں ماہر عملہ، جدید مشینری اور مریضوں کے لیے خصوصی دیکھ بھال فراہم کی جاتی ہے، جو اس ہسپتال کو پاکستان کے بہترین طبی اداروں میں شامل کرتی ہے۔ ہسپتال نے حال ہی میں صحت تحفظ کارڈ متعارف کرایا ہے، جو افراد اور ان کے خاندانوں کے لئے اور کارپوریٹ ملازمین کے لیے ایک جامع ہیلتھ انشورنس پروگرام ہے۔

عسکری جنرل انشورنس کمپنی کے تعاون سے فراہم کردہ یہ کارڈ محض 12ہزار روپے سالانہ میں 7 لاکھ 50 ہزارروپے تک کی طبی سہولیات فراہم کرتا ہے۔جبکہ صرف 1500روپے سالانہ میں 5 لاکھ روپے تک کا لائف انشورنس کور بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ اقدام ہسپتال کے اس مشن کا حصہ ہے کہ ہر شخص کو معیاری اور سستی طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کسی بھی مریض کو مالی مشکلات کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہنا پڑے۔عمران غوری نے اس عزم کا اظہار کیا کہڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال پاکستان میں صحت کی سہولیات کے فروغ، جدید علاج اور معیاری طبی تعلیم کے ذریعے اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569885

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں