18.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی، ڈکیتی،چوری،منشیات فروشی،شراب سپلائی،قمار بازی سمیت دیگر جرائم میں ملوث 18 ملزمان...

راولپنڈی، ڈکیتی،چوری،منشیات فروشی،شراب سپلائی،قمار بازی سمیت دیگر جرائم میں ملوث 18 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔7مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی،چوری،منشیات فروشی،شراب سپلائی،قمار بازی سمیت دیگر جرائم میں ملوث 18 ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں حسن عمران،فاروق اور محمد عباد شامل ہیں،ملزمان سے چھ مسروقہ موٹر سائیکل،چھینی گئی رقم 35 سو روپے اور اسلحہ برآمدہوا۔

صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواکھیلنے والے پانچ قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ناصر، شاہ علی، شفیق، شاہ محمد اور عبدالجبار شامل ہیں۔ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 20 ہزار روپے، چھ موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے۔ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم معین جاوید کو گرفتار کرلیا، ملزم سے ایک کلو 410 گرام چرس برآمد ہوئی۔ کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرؤف کو گرفتار کرکے ملزم سے 570 گرام چرس برآمد کی۔

- Advertisement -

تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم خرم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2021سے تھانہ روات پولیس کو مطلوب تھا۔ گنجمنڈی پولیس نے دو ملزمان اُسامہ عرفان اور سلیمان کو گرفتارکرلیا، ملزم اُسامہ عرفان سے آٹھ لیٹر شراب جبکہ ملزم سلیمان سے05لیٹر شراب برآمد ہوئی۔وارث خان پولیس نے دوملزمان بلال اور سحیل کو گرفتار کرکے ملزم بلال سے سات لیٹر شراب جبکہ ملزم سحیل سے چارلیٹر شراب برآمد ہوئی۔

ٹیکسلا پولیس نے ملزم حسنین سےپانچ لیٹر شراب برآمد کر لی۔ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان ارشاد اور عزیز کو گرفتار کرلیا، ملزم ارشاد سے ایک پستول 09 ایم ایم معہ ایمونیشن جبکہ ملزم عزیز سے ایک پستول 30 بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کر لئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569959

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں