25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومضلعی خبریںوفاقی وزیر امیر مقام کا اے این پی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی...

وفاقی وزیر امیر مقام کا اے این پی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہار افسوس

- Advertisement -

پشاور۔ 07 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سینئر رہنما متوکل خان ایڈووکیٹ کی المناک حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ متوکل خان ایڈووکیٹ ایک انتہائی مخلص اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے، ان کی ناگہانی وفات سے سیاست اور سماج کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

- Advertisement -

انجینئر امیر مقام نے مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570030

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں