کراچی ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.084 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.990 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.084 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 13774 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 5.084 بلین روپے کے سودے طے

مزید خبریں
کراچی ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.084 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.990 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.084 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 13774 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.017 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.461 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.257 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 231.778 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 64.833 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 29.758 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 11.096 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 10.937 ملین روپے رہی۔








