پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 497.97 پوائنٹس کی کمی سے 52138.90 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔29 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 497.97 پوائنٹس کی کمی سے 52138.90 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 66 ارب 72 کروڑ 95 لاکھ 63 ہزار 366 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 7 ارب 75 کروڑ 44 لاکھ 51 ہزار 289 روپے کی مندی رہی۔ اسی طرح خرید و …

کراچی ۔29 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 497.97 پوائنٹس کی کمی سے 52138.90 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 66 ارب 72 کروڑ 95 لاکھ 63 ہزار 366 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 7 ارب 75 کروڑ 44 لاکھ 51 ہزار 289 روپے کی مندی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 22 کروڑ 86 لاکھ 93 ہزار 480 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 497.97 پوائنٹس کی کمی سے 52138.90 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 305.35 پوائنٹس کی مندی سے 27641.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave a Reply