25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومضلعی خبریںخواتین کے حقوق کا تحفظ اور ترقی نسواں صوبائی حکومت کی اولین...

خواتین کے حقوق کا تحفظ اور ترقی نسواں صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، سرفراز بگٹی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 08 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ، مساوی مواقع کی فراہمی اور انہیں ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری بہادر مائیں، بہنیں اور بیٹیاں زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے وزیراعلی بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید موثر پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا تاکہ بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ اور مساوی مواقع فراہم کرنے والا معاشرہ بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570258

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں