- Advertisement -
اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وزارت خارجہ نے ڈاکٹر سید رفعت حسین کے انتقال پر ان کے دوستوں، اہل خانہ اور ان تمام لوگوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے جو ان کی دانشمندی اور فلسفہ سے متاثر تھے۔
ہفتہ کو دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر سید رفعت حسین ایک انتہائی قابل احترام اسکالر اور نامور مفکر تھے جن کی بین الاقوامی تعلقات اور پاکستان کے خارجہ تعلقات کے مطالعہ کے شعبے میں نمایاں خدمات کا بڑے پیمانے پر اعتراف کیا گیا۔
- Advertisement -
برسوں تک انہوں نے فارن سروس اکیڈمی میں متعدد پاکستانی سفارت کاروں کو بین الاقوامی سیاست پر انمول نقطہ نظر پیش کیا۔ اس کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔ ان کی روح کو ابدی سکون نصیب ہو۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570453
- Advertisement -